جمعرات , دسمبر 12 2024

سرکاری فوائد آخر عوام تک کیسے پہنچیں گے ؟

کریم نگر میں اہم اسکیمات سے متعلق مشاورتی اجلاس میں کئی عہدیدار غیر حاضر

کریم نگر۔/18جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی ترقیاتی اسکیمات کو عہدیداران ذمہ دارانہ طریقہ پر فرض شناسی کے ساتھ عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی مشاورتی نگرانکار کمیٹی کو چیرمین راجیہ سبھا رکن لکشمی کانت راؤ نے کہا۔ کلکٹریٹ میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی قائدین کی نگرانی میں عہدیداران کے تعاون سے اسکیمات کے بہتر نتائج و عوام کو بہتر انداز میں فوائد پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ جات محکمہ جات کے عہدیداران باہم مشورہ و کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیئے۔ روبہ عمل پروگراموں میں سرعت پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی جانی چاہیئے۔ بالخصوص تعلیم طبی سہولتوں کی فراہمی فی الحال جو طریقہ کار اپنایا گیا ہے انہیں زیادہ وقت دیتے ہوئے جو حل طلب مسائل ہیں ان کی یکسوئی کی طرف توجہ دیتے ہوئے کاموں کی تکمیل کی جانی چاہیئے، ذمہ داران کو حکم دیا۔ اس جائزہ اجلاس کو ڈسٹرکٹ کلکٹر سرفراز احمد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مواضعات میں امراض نہ پھیلنے کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر طبی فراہمی کی طرف توجہ دینے کا حکم دیا۔ کریم نگر ایم ایل اے گنگولا کملاکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں جہاں امراض پھیلنے کا اندیشہ ہو وہاں بھی احتیاطی اقدامات کی طرف توجہ دی جائے۔ اس اہم جائزہ اجلاس میں بھی ضلعی عہدیداروں کو شریک ہونا چاہیئے۔ بہت سارے غیر حاضر رہے ہیں یہ طرز عمل ٹھیک نہیں۔ اس اجلاس میں جملہ 28 نکات پر جائزہ لیا جانا تھا لیکن صرف 10 نکات پر ہی مشاورت ہوئی۔ اس اجلاس میں ایم ایل سی لکشمی راؤ حسن آباد ایم ایل اے ششی کمار کریم نگر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس و دیگر مختلف محکمہ جات کے عہدیدار شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT