سرکاری زیر انتظام بینکوں میںخراب قرضہ جات میں اضافہ معاشی انحطاط کا نتیجہ :مرکزی وزیر فینانس

نئی دہلی یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے آج کہا کہ سرکاری زیر انتظام بینکوں میں غیر کارکرد اثاثہ جات میں اضافہ کی وجہ معاشی انحطاط ہے حالانکہ 2014 میں وصولیابی میں اضافہ ہوکر وہ 33486 کروڑ روپئے ہوگیا تھا ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ اگر گذشتہ مالی سال میں قرض کی رقم 245809 کروڑ روپئے تھی تو 2012-23 میں 183854 کروڑ روپئے اور 2011-12 میں 137102 کروڑ روپئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ غیر منافع بخش اثاثہ جات میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ملک میں گذشتہ دو سال کے دوران معاشی انحطاط کا دور تھا وہ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔