اوٹکور۔17جون ( سیاست ذسٹرکٹ نیوز) ایم ایل اے جیٹم رام موہن ریذی نے سرکاری دواخانہ اوٹکور کا اچانک معائنہ کیا ۔ دواخانے کی حالت زار کو دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دواخانہ کے مسائل پر ایک ترقیاتی کمیٹی کو قائم کیا ۔ اس کمیٹی کے ذریعہ زیرالتواء مسائل کو حل کرنے کی بات کہی ۔ باقاعدہ طور پر ترقیاتی کمیٹی کے صدر شریمتی پدماوتی ایم پی اوٹکور ‘ جوائنٹ سکریٹری ذاکٹر ہری ناتھ اور جوائنٹ صدر کمیٹی شریمتی سوبھاگیہ لکشمی کے علاوہ ممبران کمیٹی میں سرپنچ مسٹر ایم بھاسکر ‘ تحصیلدار اوٹوکر شنکریا ‘ ذاکٹر سورنا ریذی ‘ ایم پی ذی او اوٹکور شریمتی وینکٹماں موجود تھے ۔