چیف منسٹر کے اقدام پر ڈاکٹرس اور دیگر طبی ملازمین کا اظہار مسرت
نظام آباد:7؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ میڈیکل کالج کو ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے کرتے ہوئے ڈی ایم ای کی نگرانی میں چلائے جانے کیلئے حکومت کی جانب سے جی او ایم ایس 14 جاری کیا گیا تھااور اس کی عمل آوری کیلئے احکامات جاری کئے جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع میڈیکل کالج ویدیا ودھانا پریشد اورڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے مشترکہ تعاون سے میڈیکل کالج کو چلایا جارہا تھا نظم و نسق کی انجام دہی میں ہونے والی تکالیف اور دیگر سہولتوں کی فراہمی میں ہونے والی دشواریوں کے پیش نظر دواخانہ اور میڈیکل کالج ایک ہی محکمہ کے تحت چلائے جانے کیلئے حکومت سے کی گئی نمائندگی کے بعد حکومت نے جی او ایم ایس 14 جاری کرتے ہوئے دواخانہ کا میڈیکل کالج سے الحاق کرتے ہوئے 8؍مارچ کو جی او نمبر 160 جاری کیا گیا تھا۔ اس کی عمل آوری میں ہونے والی تاخیر پر حکومت سے کی گئی نمائندگی پر حکومت نے اس کی عمل آوری کے احکامات جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیااور اس بات کا اعلان تلنگانہ میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی سرینواس، ویدیا ودھانہ پریشد کے کمشنر مینا کماری نظام آباد پہنچ کر اس کا اعلان کرنے امکانات ہیں۔جی او کی عمل آوری میں ہورہی تاخیر سے تیسرے سال کے داخلہ پر اثر پڑنے کے امکانات کے پیش نظرڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن نے فیصلہ لیا اور تیسرے سال کی منظوری کیلئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کے میڈیکل کالج کا دورہ کرنے کے امکانات ہیں۔ حال ہی میں حکومت نے نظام آباد سرکاری دواخانہ کو سوپراسپیشالیٹی طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اور موجودہ دواخانہ کو 1000 بستروں والا دواخانہ کی حیثیت سے تبدیل کرتے ہوئے اس کیلئے 100 کروڑ منظور کرنے کے بھی امکانات ہیںاگر نظام آباد دواخانہ کو 1000 بستروں والا دواخانہ کی حیثیت سے تبدیل کرنے کی صورت میں تلنگانہ میں واقع عثمانیہ، گاندھی، کاکتیہ ہاسپٹلوں کے بعد نظام آباد جنرل ہاسپٹل کی حیثیت سے شمار ہوجائے گا اور چیف منسٹر کی کوشش پر ضلع کے ڈاکٹرس اور میڈیکل شعبہ سے وابستہ افراد نے اس فیصلہ پر مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔