سرکاری دواخانہ میں تمام سہولتوں کی فراہمی

بودھن /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل بودھن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ سرکاری دواخانہ بودھن کی کارکردگی میں بہت جلد بہتری لاتے ہوئے بودھن دواخانہ کو کارپوریٹ دواخانہ میں کی طرح تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانہ بودھن میں آرتھوپیڈک ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹرس ( گیاناکالوجسٹ ) کا بہت جلد تقرر عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا گیاناکلوجسٹ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سرکاری دواخانہ سے رجوع ہونے والی حاملہ خواتین کی زچگی کیلئے نظام آباد سرکاری دواخانہ کو بھیج دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بودھن سرکاری دواخانہ میں موجود نرسنگ کورس کی تربیت دینے کیلئے ہمہ وقتی ڈاکٹر کی کمی ہے ۔ اس کیلئے بھی متعلقہ محکمہ کو واقف کروایا جائے گا اور سرکاری دواخانہ میں موجود تمام ڈاکٹرس و عملے کی مخلوعہ نشستوں کو جلد پر کیا جائے گاے ۔ انہوں نے دو دن قبل دواخانہ میں مریض و عملے کے درمیان ہوئی تکرار کو بدبختانہ واقعہ قرار دیا اور سیکوریٹی عملے کو تبدیل کرنے کی ہدایت دی ۔ بعد ازاں بحیثیت چیرمین سرکاری دواخانہ ترقیاتی کمیٹی محمد شکیل نے نونامزد کمیٹی کے ا رکان کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں بحیثیت ارکان کمیٹی آر ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد لعل چیرمین بلدیہ ایلیا منڈل پریشد صدور بودھن ایڑپلی گنگاشنکر ، رجیتا یادو رکن زیڈ پی ٹی سی بودھن اے لاوانیا نے شرکت کی ۔