کریم نگر۔25 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں مختلف محکمہ جات کے ذریعہ کئے جانے والے سرکاری بہبودی اسکیمات کی عمل آوری میں سرعت پیدا کرکے اہل مستحق کو اس کے ثمرات فراہم کریں۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ایس سی، بی سی، اقلیتیں، ایس ٹی کارپوریشنوں، اسٹیپ کار وغیرہ محکمہ جات کے مقررہ نشانہ کے حصول کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ جات کے ذریعہ انجام دی جارہی بہبودی اسکیمات پر عمل آوری میں تساہل نہ کریں۔ آج تک کسی بھی محکمہ میں اسکیمات پر عمل آوری کی گرؤانڈنگ کا نہ ہونا بہت ہی افسوس کی بات ہے۔ آنے والے ایک ہفتہ میں تمام محکمہ جات میں 70% گراؤنڈنگ انجام دیں، ورنہ متعلقہ عہدیداران پر لازمی طور پر کارروائی کی جائے گی۔ ضلع میں آئی اے پی کے تحت انجام دیئے جانے والے کاموں پر توجہ دے کر فنڈس کے استعمال پر وقتاً فوقتاً تصدیق کرتے ہوئے زائد فنڈس کے لئے تجاویز داخل کرنے ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔
آئی اے پی کے تحت کئے جانے والے مختلف کاموں کا جائزہ لیا۔ 10 مارچ کو پلاننگ کمیشن سکریٹری کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ہوگی۔ اس میں تمام عہدیداران لازمی طور پر شرکت کریں۔ اب تک کے کئے گئے کاموں کی کارکردگی پر رپورٹ پہلی مرتبہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو دوسری مرتبہ 7 مارچ تک داخل کرنے عہدیداران کو انہوں نے حکم دیا۔ اس اجلاس میں ضلع ریوینیو عہدیدار شوبھا، پی ڈی ڈی آر ڈی اے، جے شنکریا، آر ڈی او کریم نگر جی چندرا شیکھر، سی پی او سبا راؤ، پرساد، ڈی سی ایچ او ڈاکٹر بھوجا، ایل ڈی ایم چودھری، ایس ای آر اینڈ بی چندو لال، پی ڈی ہاؤزنگ نرسمہا راؤ، پی او آر او ایم شیام پرساد لال، ڈی ڈی بی سی ویلفیر چندرا شیکھر، ڈی پی او کمارا سوامی، ڈی ایس او چندرا پرکاش، سی ای او اسٹیپ کار محمد علی، ڈی ٹی ڈبلیو ایرنا، ڈی ایس ڈی او، ستیہ وانی ، پی ڈی اے پی ایم آئی پی سنگیتا لکشمی، ای ڈی مائناریٹی شیخ محبوب پاشاہ، ای ڈی بی سی ویلفیر ستیاونی، ایس ای پی او دشراتھم اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔