ناگرکرنول ۔/26 نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ انشورنس منیجر مسٹر انیل کمار نے مواضعات میں خاتون تنظیموں کے استحکام کیلئے تنظیم کے صدور و سکریٹریز کو سعی کرنے کی ہدایت دی۔ مستقر کے منڈل سما کھیہ میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر انیل کمار نے منڈل کے تمام تنظیموں کو سری ندھی اسکیم میں اہلیت حاصل کرنے کی سعی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اسکیم میں اہلیت کیلئے ہر خاتون تنظیم ماہانہ 100روپئے جمع کروانا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ منڈل میں موجود 614تنظیموں میں صرف 416 تنظیمیں ہی سری ندھی اسکیم کیلئے اہلیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری ندھی میں اہلیت رکھنے والی تنظیموں کو مختلف اسکیموں سے مستفید ہونے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ اس طرح انہیں جنتا انشورنس اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپئے کے انشورنس کی سہولت حاصل ہے۔ پروگرام میں اے پی ایم یادگیری، منڈل مہیلا سماکھیہ کے صدر جیوتی ، سکریٹری سورنا اور دیگر نے حصہ لیا۔
دو موٹر سیکلوں میں تصادم
یک شخص فوت
پرگی۔/26نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دو موٹر سیکلوں کے تصادم سے ایک شخص فوت ہوجانے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق پرگی منڈل رنگاپور تانڈے کا رہنے والا 30 سالہ پدا راجو رنگا پور سے پرگی آرہا تھا کہ پرگی سب اسٹیشن کے قریب دو موٹر سیکلوں میں تصادم ہوگیا جس میں راجو شدید زخمی ہوگیا۔ راجو کو حیدرآباد منتقل کیا گیا اور وہ دوران علاج فوت ہوگیا۔ بیوی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔