یلاریڈی /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی اسمبلی میں جملہ چھ منڈل ہیں جس میں 372 سرکاری اسکولوں پر 34990 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ ان کیلئے ہر ماہ 734 کنٹل باریک چاول سربراہ کیا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ حلقہ کے ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی رہائشی ہاسٹلوں کے ساتھ مختلف گوروکل اسکولس 23 ہیں جن میں 3368 افراد طلباء تعلیم پارہے ہیں ۔ ان کیلئے ہر ماہ 483 کنٹل چاول سربراہ ہوتا ہے ۔ ہاسٹلوں میں باریک چاول کو بدل کر موٹے چاول سے غذا تیار کئے جانے کے الزامات آرہے ہیں ۔ اس تعلق سے حلقہ کے مختلف منڈلوں پر سرکاری اسکولوں میں انفورسمنٹ عہدیداروں نے تنقیح کرتے ہوئے چاول کا نمونہ حاصل کیا ۔ پکوان ایجنسی ذمہ داران کی صحیح ڈھنگ سے عدم تیاری پر ہیں ۔ غذا ناقص بن رہی ہے کہہ کر انکشاف کیا ۔ حلقہ کے کئی اسکولوں میں طلباء مڈ ڈے میلس پیٹ بھر نہیں کھا رہے ہیں ۔ عہدیداروں کی نگرانی نہ ہونے سے من مانی کئے جانے کا شبہ ہے ۔ حکومت نے تو طلباء کیلئے باریک چاول کا انتظام کرتے ہوئے ان کے ذوق میں اضافہ کرنے کے اقدامات کئے ہیں ۔ پھر بھی ذمہ داران کی لاپرواہی سے طلباء کو صحیح ڈھنگ سے غذاء نہیں مل رہی ہے ۔ جس سے اولیائے طلباء میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ ایجنسی ذمہ داران پر اگر نگرانی کی جائے تو بہتر غذاء میسر ہونے کی امید کی جاسکتی ہے ۔