مخلوعہ عہدوں پر عنقریب تقررات، کرناٹک کابینہ کا فیصلہ
بیدر /5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کابینہ نے ریاست بھر کے سرکاری اور ایڈیڈ اسکولوں میں زیر تعلیم آٹھویں کلاس کے طلبہ کے لئے مفت سائیکلس فراہم کرنے کی منظوری دی ہے، جس کی لاگت 181.44 کروڑ روپئے ہوگی۔ ریاستی وزیر برائے قانون ٹی بی جے چندرا نے کل یہاں بتایا کہ آٹھویں جماعت کے طلبہ میں 5.54 لاکھ سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی۔ لڑکوں کو دی جانے والی سائیکلوں کی لاگت فی کس 3255 روپئے اور لڑکیوں کو دی جانے والی سائیکل کی قیمت 3320 روپئے ہوگی۔ انھوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سائیکلوں کی یہ اسکیم گزشتہ بی جے پی حکومت نے شروع کی تھی، مگر اس کی کوالٹی پر سوال اٹھانے کی وجہ سے سابقہ حکومت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تعلیمات عامہ کے کمشنر نے طلبہ کو بہتر معیار کی سائیکلوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے تیسرے فریق کی جانب سے اس کی کوالٹی کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔ جے چندرا نے مزید بتایا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دینے کی غرض سے اس کی باڈی اور تقسیم کے مرحلہ تک اس پر نظر رکھی جائے گی۔ اسکول ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹیوں (ایس ڈی ایم سی) اور اسکول کے سربراہ بھی سائیکلوں کی کوالٹی پر نظر رکھیں گے۔ لڑکوں کی سائیکل کا رنگ نیلا اور لڑکیوں کی سائیکل کا رنگ گہرا قرمزی ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت ریاست بھر کے 7520 اسکولوں میں زیر تعلیم 3.07 لاکھ طلبہ کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ پروگرام اکشرا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 30 کروڑ روپئے کی لاگت سے چلایا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اے اور بی گزیٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لئے عمر کی حد میں دو سال کا اضافہ کرنے کابینہ نے اشارہ دیا ہے۔ کرناٹک پبلک سروس کمیشن عنقریب 452 گروپ اے اور بی گزیٹیڈ پروبیشنری آفیسرس کے عہدوں کو بھرتی کرنے کی کارروائی شروع کرے گا۔ عام زمرے کے امیدواروں کی عمر اس وقت 35 سال ہے، جن کا تعلق 2 اے اور 2 جی زمرے کے امیدواروں کی عمر 38 سال ہے، جب کہ ایس سی ایس ٹی کے لئے 40 سال کابینہ نے وزیر اعلی سدرامیا کو کے پی ایس سی کے 5 سرکاری اور 3 غیر سرکاری ممبران کے تقرر کا اختیار دیا ہے۔