کاغذنگر /18 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور نے اسمبلی میں یہ سوال اٹھایا کہ دو ماہ کے عرصہ سے سرپور پیپر ملز بند پڑی ہے ۔ اسے چلائے جانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرپور پیپر ملز ریاست تلنگانہ کی واحد کمپنی ہے جہاں تین ہزار اسٹاف اور مزدور کام کرتے ہیں ۔ فیاکٹری کی انتظامیہ نے خسارہ کا اعلان کرتے ہوئے فیاکٹری کو بند کردیا جس کی وجہ سے اسٹاف اور مزدور پریشان ہیں ۔ انتظامیہ کے کہنے کے مطابق فیاکٹری کسانوں کو 25 کروڑ ، پانی کا چار کروڑ محکمہ جنگلات کو 29 کرور برقی کا بل پانچ کروڑ اور محکمہ بلدیہ کو 8 کروڑ قرض ادا شدنی ہے ۔ اس لئے فیاکٹری کو بند کردیا گیا تاکہ ریاستی حکومت سے سو کروڑ کا قرض لے کر فیاکٹری کو چلایا جاسکے ۔ مسٹر کونیرو کونپا نے کہا کہ فیاکٹری کی اراضی کوارٹرس اور Scrap فروخت کرکے قرض ادا کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ مسٹر نرسمہا ریڈی ہوم منسٹر نے بھی 6 کروڑ روپئے حکومت سے جاری کروایا لیکن یہ رقم ناکافی ہے۔ مسٹر کونیرو کونپا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فیاکٹری کو بند ہونے نہ دیں بلکہ فیاکٹری کے تعلق سے انکوائری کرواکر بنکوں سے قرض لے چکی ہے ۔ اس کے باوجود انتظامیہ یہ فیاکٹری چلانے سے قاصر ہے اور مزید قرض کی منتظر ہے ۔