سرپور ٹاون /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر تحصیلدار آفس کے روبرو 10 فروری کے روز سرپور ٹاون منڈل کے راشن شاپس ڈیلرس یونین صدر بی جے پرکاش کی زیر نگرانی احتجاج اور دھرنا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس احتجاج اور دھرنا پروگرام میں راشن شاپس ڈیلرس یونین قائدین محمد مجیب احمد ، اقلیم احمد قریشی، پربھاکر ، محمد اسمعیل ، اے پوچالو ، محمد توفیق احمد ، بالرام ملیا ، انکول منڈل کے علاوہ تمام ڈیلرس موجود تھے ۔ اس موقع پر سرپور ٹاون راشن شاپس ڈیلرس احتجاج کیمپ پہونچکر میناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین نے کیمپ پہونچکر راشن شاپس ڈیلرس کے مطالبات سے اظہار یگانت کیا ۔ اس موقع پر راشن شاپس ڈیلرس یونین قائدین پی جے پرکاش محمد مجیب احمد اور اقلیم احمد نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ راشن شاپس ڈیلرس یونین کی جانب سے کئے گئے وعدوں کو حکومت کو پورا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست کے تمام راشن ڈیلرس کو تنخواہ مقرر کرے ۔ مرکزی حکومت کے شانتی کمار کمیشن رپورٹ کو منسوخ کرنا چاہئے ۔ ریاستی حکومت تلنگانہ کے تمام ڈیلرس کو سرکاری ملازمین کا درجہ دینا چاہئے ۔ اگر تمام راشن ڈیلرس کے مسائل اور مطالبات کی یکسوئی نہ کرنے پر 17 فروری کو ڈیویژنل سطحی پر اور 24 فروری کو ضلع کلکٹر مستقر کے روبرو اور 17 مارچ کو رام لیلا میدان دہلی میں احتجاجی دھرنا پروگراموں کو منعقد کرنے کا ڈیلرس یونین نے حکومت کو انتباہ دیا گیا ۔ بعد ازاں راشن ڈیلرس کے مسائل کی یکسوئی کرنے سے متعلق تحصیلدار رامیش بابو کو یادداشت پیش کی گئی ۔