سرپور ٹاون /17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر کے اطلاع کے بموجب سرپور ٹاون منڈل میں موجود تلگو میڈیم اسکولوں کے طالب علموں کو بکس کی سہولت فراہم کرنے کی غڑض سے ریاستی تلنگانہ حکومت نے سرپور ٹاون منڈل کیلئے جملہ 36 ہزار بکس کی ضرورت تھی لیکن تلنگانہ حکومت اور ضلع کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے سرپور ٹاون منڈل کو صرف 32 ہزار کتابوں ( بکس ) کی فراہمی کی گئی اور 4 ہزار کتابوں کی فراہمی باقی ہیں ۔ اس کے علاوہ انگلش میڈیم اور اردو میڈیم اسکولوں کے طالب علموں کو تاحال بھی کتابوں کی فراہمی نہیں کی گئی ہے اور عنقریب اردو میڈیم کے کتابوں کی منظوری عمل میں آتے ہی تقسیم کی جائے گی ۔