سرپور ٹاون میں بس اسٹانڈ کی عدم سہولت

سرپور ٹاون2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاون تعلقہ مستقر میں تمام تعلقہ سطح کے سرکاری ادارے اور تمام آفس موجود ہیں اور یہاں پر تعلقہ مستقر پر عدالت رہنے کی وجہ سے تعلقہ کے پانچ منڈلوں کے عوام کا آنا جانا رہتا ہے لیکن مستقر سرپور ٹاون میں آر ٹی سی کی جانب سے بس اسٹانڈ کی سہولت نہ رہنے پر عاوم اور مسافرین کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہے جیسا کہ 2004 میں اس وقت کے رکن پارلیمان ڈاکٹر وینو گوپال چاری کی جانب سے سرپور ٹاون بس اسٹانڈ کے تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اس وقت مقامی رکن اسمبلی محترمہ پلوانی راجہ لکشمی بھی موجود تھیں۔ لیکن 10 سال گذرنے کے بعد بھی سرپور ٹاون بس اسٹانڈ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز عمل میں نہیں آیا جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں ریاست مہاراشٹرا سے بذریعہ ٹرین سرپور ٹاون کو آکر بجور منڈل ،کوٹالہ منڈل جانے کیلئے عوام اپنے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں اور خواتین کے ہمراہ سڑکوں پر آر ٹی سی بسوں کا انتظار کرتے ہیں ۔ بارش ہو یا شدید سردی یا شدید گرمی ہو ماسفرین کو کھلے آسمان کے نیچے ہی بسوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مسافرین خصوصا ریاست مہاراشٹرا سے آنیو الے مسافرین کو سرپور ٹاون میں بس اسٹانڈ نہ رہنے پر کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس لئے مقامی رکن اسمبلی کونیر کونپا اور مقامی میجر گرام پچناتی سرپنچ سید خیضر حسین سے مقامی عوام کا مطالبہ ہے کہ سرپور ٹاون میں آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے قیام کیلئے عاجلانہ اقدامات کئے جائیں ۔ تلنگانہ حکومت اور خصوصی رکن اسمبلیس رپور ٹاون کونیر و کونپا کی جانب سے عوامی ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ اس لے سرپور ٹاون کے عوام کا مطالبہ ہے کہ سرپور ٹاون بس اسٹانڈ کے تعمیراتی کاموں کیلئے بجٹ کی منظوری کرتے ہوئے بس اسٹانڈ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے سرپور ٹاون کے عوام کو سہولت فراہم کریں ۔ اور ہر موسم میں مسافرین کو آرام سے بسوں کا انتظار کرسکیں ۔