سرپور ٹاون 4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاون میں گذشتہ کچھ دنوں سے موسم گرما میں شدت اختیار کرلی ہے لیکن سرپور ٹاون مستقر کے بس اسٹانڈ کے حدود میں عوام کو پینے کے پانی کیلئے کافی دشواریاں ہورہی ہیں ۔ اس لئے مستقر بس اسٹانڈ کے حدود میں آبدار خانہ کا قیام کریت ہوئے عوام کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ سرپور ٹاون ریاست تلنگانہ اور ریاست مہاراشٹرا کا سرحد ی علاقہ کہلاتا ہیں اور روزانہ ریاست مہاراشٹرا سے بدریعہ ٹرین ہزاروں کی تعداد میں عوام سرپور ٹاون کو پہنچ کر سرپور ٹاون سے بذریعہ آر ٹی سی بس کوٹالہ منڈل اور بجور منڈل کے مختلف گاوں کو جانے کیلئے سرپور ٹاون بس اسٹانڈ پر بسوں کا گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے اور چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے ہمراہ دھوپ میں پینے کے پانی کیلئے کافی عوام پریشان ہورہے ہیںاور خصوصا اسکولوں کے امتحانات جاری ہیں اور اسکولوں کو جانے والے بچوں کو پینے کے پانی کیلئے کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔