سرپور ٹاون بس اسٹانڈ سڑک پر طلباء کا راستہ روکو دھرنا

سرپور ٹاون /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر بس اسٹانڈ کے آر اینڈ بی سڑک پر آج یعنی 2 ڈسمبر کے روز ایس ایف آئی SFI طلباء یونین کی جانب سے سرپور ٹاون جونئیر کالج بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کرنے کیلئے راستہ روکو کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا پروگرام کو منعقد کیا ۔ اس دھرنا اور راستہ روکو کرنے پر ٹریفک نظام کچھ دیر تک کیلئے درہم برہم ہویگا اور آمد و رفت اور ٹریفک نظام رک گئی ۔ اس موقع پر طلباء یونین قائدین نے کہا کہ سرپور ٹاون جونئیر کالج بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کو روک دیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے جونئیر کالج میں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے کافی دشواریاں ہو رہی ہیں ۔ اس لئے ریاستی حکومت اور ضلع کے اعلی عہدیداروں سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد سرپور ٹاون جونئیر کالج بلڈنگ کیلئے ادھورے تعمیراتی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کالج کے طلباء کے ساتھ انصاف کریں ورنہ ایس ایف آئی طلباء یونین کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا اور راستہ روکو پروگراموں کو منعقد کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ مقامی پولیس کی مداخلت پر ٹریفک بحال کردی گئی ۔