٭٭ سرپور ٹاؤن منڈل مستقر میں کئے جانے والے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کا مرکزی ٹیم نے دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مرکزی حکومت اور عوامی ترقیاتی کمیٹی رکن کے ایس دیشپانڈے ‘ مقامی میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین اور ایم پی ڈی او ایم اے علیم ‘ ایم آر آئی سبھاش گوڑ اور اے پی ایم وینکٹ رمنا کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مرکزی ترقیاتی ٹیم نے سرپور ٹاؤن میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھیجائزہ لیا اور عوام کو پینے کے پانی کی اسکیم اور سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کی عوامی ترقیاتی ٹیم کے رکن کے ایس دیشپانڈے نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینا چاہیئے اور ہر حالت میں عوام میں مرکزی اسکیمات کے بارے میں شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے عوام کو تمام اسکیمات سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا گیا اور مرکزی اسکیمات میں لاپرواہی اور تساہلی برتنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتبادہ دیا گیا ۔