سرپورٹاؤن میں پولیس کے نام پر گھبراہٹ کے بجائے مسکراہٹ

سرپور ٹاؤن ۔3فبروری ( محمد عبدالجمیل کی رپورٹ) جب بھی پولیس کا نام لیا جاتا ہے تو چھوٹے ‘ بڑے نوجوان سبھی کو گھبراہٹ پیدا ہوتی ہیں لیکن سرپور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر آف پولیس کی ڈیوٹی انجام دینے والے پی راما راؤ کا جب بھی نام لیا جاتا ہے تو لوگوں کے دلوں میں گھبراہٹ کے بجائے چہروں پر مسکراہم آتی ہے ۔ پی راما راؤ 2004 بیاچ کے سب انسپکٹر آف پولیس ہے ۔ ان کا پہلے تقرر کوٹالہ منڈل ہوا اورکاغذنگر ٹاؤن میں بھی اپنی ڈیوٹی نبھائی ہے ۔ لگ بھگ تعلقہ سرپور ٹاؤن کے پانچ منڈلوں میں تجربہ کار اور سینیئر سب انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے بھی پی راما راؤ کو جانا جاتا ہے ۔ پی راما راؤ ‘ مندا مری اور خاص طور پر بھینسہ پولیس اسٹیشن میں دو مرتبہ تقرر کیا گیا ۔ انہوں نے بھینسہ شہر میں بھی اپنی شناخت چھوڑی ۔ اس کے بعد گذشتہ سال 2015ء ‘ 7جنوری کو انہوں نے سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ لیا اور تب سے وہ منڈل کے 12 گرام پنچایتوں میں عوامی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ‘ جیسا کہ پی راما راؤ خود اپنی رقم کے ذریعہ نوجوانوں میں والی بال کٹس‘ کرکٹ کٹس ‘یوتھ میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئیہ کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کی ۔ منڈل کے کسی بھی گاؤں کے کوئی بھی فرد کی پولیس اسٹیشن کو آمد ہوتی ہے تو اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا اور خود پولیس کی طرح نہیں بلکہ عام آدمی کی طرح تمام لوگوں کو اخلاق کے ساتھ پیش آنا ہی راما راؤ سب انسپکٹر آف پولیس کا اہم کارنامہ ہے ۔ جب بھی کوئی کیس پولیس اسٹیشن آتا ہے تو دونوں فریقین کو آپس میں سمجھا کر قابو میں کیا جاتا ہے اور خاص طور پر میاں اور بیوی کے آپسی جھگڑوں کے کیس آنے پر دونوں میں کونسلنگ کرتے ہوئے گھر کو آباد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ پی راما راؤ نے سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد دیسی شراب کے دکانات اور دیسی شراب کی تیاری کرنے والوں کے علاقوں پر دھاؤے کرتے ہوئے کارروائی کی اور تقریباً پورے سرپور ٹاؤن کے تمام گاؤں میں دیسی شراب اور گڑمبہ کی تیاری بند ہیں ۔ اس کے علاوہ پی راما راؤ سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس کا عہدہ حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے پولیس اسٹیشن کے روبرو ریاستی حکومت کی جانب سے ہریتا ہارم پروگرام کے ذریعہ شجر کاری انجام دیتے ہوئے پولیس اسٹیشن کو ایک باغ میں تبدیل کردیا ۔ تقریباً تمام پھلوں کے درختوں کی نگرانی اور روزآنہ صبح کے اوقات میں پی راما راؤ خود درختوں کو پانی ڈلتے ہیں ۔ پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے پر باغ میں آنے کا احساس ہوتا ہے ۔ انہوں نے باغ بانی کے ذریعہ امن کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔ سرپور ٹاؤن میں سب انسپکٹر آف پولیس پی راما راؤ پھلوں کے درختوں کو کریم نگر ‘ منچریال کے علاوہ دور دور سے لاکر پولیس اسٹیشن میں شجرکاری کی اور روزآنہ خود ہی صبح اور شام درختوں کو پانی ڈال رہے ہیں اور تقریباً سارے تعلقہ کے سرکاری اداروں میں کہاں پر شجرکاری اور باغبانی نہیں کی گئی ہے خصوصا فارسٹ اداروں اور فارسٹ آفسوں کے روبرو بھی شجرکاری اور ریاستی حکومت کے اسکیم ہریتا ہارم پر عمل اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور خصوصاً تمام اسکولوں کے طالب علموں کو پولیس اسٹیشن کے روبرو موجود باغبانی کے درختوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے طالب علموں کو شجرکاری کرنے سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس منڈل کے گرام پنچایت چیلا پلی کو سرپور ٹاؤن تا چیلاپلی لگ بھگ پانچ کلومیٹر روڈ ( سڑک) کی سہولت کرتے ہوئے قبائلی لوگوں کو سڑک کی سہولت فراہم کی ہیں یہ بھی پی راما راؤ کا ہمدردانہ کارنامہ ہے ۔ اسکے علاوہ اور بھی قبائلی اور پسماندہ علاقوں میں عوام کو سڑکوں کی سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام لوگ اپنے اپنے مکانات کے روبرو خوشگوار ماحول بنانے کیلئے شجرکاری کریں ۔ اس سے بارش بھی اچھی ہوگی اور لوگوں کو آکسیجن کی بھی سہولت ہوگی ۔ یہاں پر اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سرپور ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے روبرو درختوں اور پھلوں کے درختوں کی شجرکاری کرتے ہوئے باغبانی انجام دیا گیا ۔ اس میں پالتو خرگوشوں ‘ مرغیاں ‘ راج ہنس کو پالتے ہوئے باغبانی کررہے ہیں اور عوام کو خوشگوار ماحول دینے کی کوشش کرتے آرہے ہیں ۔