سرپورٹاؤن میں سرکاری دواخانہ میں ایمبولینس کا افتتاح

سرپورٹاؤن۔27اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن مستقر سرکاری دواخانہ میں 26اگست کو آصف آباد سب کلکٹر پرشانت پاٹل کے ہاتھوں ایمبولنس کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقعپر سب کلکٹر آصف آباد پرشانت پاٹل کے ہمراہ ڈاکٹر ودیا ساگر ‘ ڈاکٹر ستیہ نارائن کے علاوہ تحصیلدار اور متعلقہ عہدیدار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سب کلکٹر آصف آباد پرشانت پاٹل کے ہاتھوں عوام کی سہولت کی خاطر ایمبولنس کا افتتاح کرنے کے بعد مقامی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کی خاطر اور خصوصاً کوٹالہ منڈل اور بجور منڈل اور سرپورٹاؤن منڈل کے عوام اور دیہی علاقوں کی خواتین کو زچگی کیلئے دواخانہ کو جانے کیلئے ایمبولنس کا افتتاح کیا گیا ۔ اس ایمبولنس کا آغاز اور افتتاح کرنے کا مقصد صرف خواتین کو زچگی کے دوران ہونے والے دشواریاں دور کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہیئے کہ اپنی زچگی صرف سرکاری دواخانوں میں کروانے کو ترجیح دیں کیونکہ سرکاری دواخانوں میں تجربہ کار ڈاکٹروں اور نرس اور ہیلت اسٹاف موجود رہتے ہیں ۔ دیہی علاقوں سے لیکر شہروں کی خواتین کو ایمبولنس سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ بعد ازاں مقامی میڈیکل اسٹاف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے اور مریضوں کی صحت بہتر ہوں اورمریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتے ہوئے عوام سے اچھا برتاؤ کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر میڈیکل عہدیدار بھی موجود تھے ۔