گمبھی راؤ پیٹ۔ 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں پنچایت چناؤ کیلئے آج دستبرداری کی آخری تاریخ تھی ۔ منجملہ 21 امیدواروں کے 8منجملہ امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لی۔ اس طرح 13 امیدوار اب انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں جن میں قابل ذکر محمد حمیدالدین خالد، جی لنگم یادو، کٹکم سریدھر، ملوگاری نرساگوڑ، چیکوٹی رام، چندرم، دیواسانی کرشنا، ناگارپ دیواراج، ڈی اپیندر، کملاکر ریڈی، آر نارائن، ایم انجنیلو ، بی راج کمار، میکارتی سرینواس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وارڈ کونسلر کیلئے بھی صرف 3 امیدواروں جو وارڈ 10 سے 2 اور وارڈ ایک سے امیدوار دستبرداری اختیار کرلی۔ ان سرپنچ امیدواروں میں جی لنگم یادو ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار اور کٹکم سریدھر کانگریس کے تائیدی امیدوار کی حیثیت سے منظر عام پر آئے۔