سرپنچ گمبھی راؤ پیٹ کے لئے پانچ امیدوار انتخابی میدان میں

گمبھی راؤ پیٹ /28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں سرپنچ کی نشست کے لئے مقررہ ضمنی چناؤ کی دست برداری کے بعد منجملہ سات امیدواروں کے دو امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا، جب کہ صرف پانچ امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ انتخابی میدان میں شامل امیدوار اس طرح ہیں۔ افسری بیگم زوجہ عبد الرحیم، چندرا کلا زوجہ نیوری راجندر، پاپا گاری بھولکشمی زوجہ پاپا گاری شنکر گوڑ، سریتا زوجہ کٹکم سریدھر ہیں، جب کہ انتخابی میدان سے دست برداری اختیار کرنے والی امیدوار نسیم سلطانہ زوجہ سید افسر قادری اور سریپورم لتا زوجہ سریپورم انجیا ہیں۔ واضح رہے کہ میجر گرام پنچایت نشست کے لئے انتخابی میدان میں شامل امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے انتخابی نشانات اس طرح فراہم کئے گئے ہیں۔ افسری بیگم کو باسکٹ، نیوری چندرا کلا کو انگوٹھی، پاپاگاری بھولکشمی کو قینچی، کے شوبھا رانی کو سلائی مشین اور کٹکم سریتا کو بیاٹ۔