سرپنچ دیویندر پر جعلی کاسٹ سرٹیفکٹ کے حصول کا الزام

یلاریڈی 28 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ٹاؤن سرپنچ دیویندر و بی جے پی قائد پر بوگس شیڈول ذات کا صداقت داخل کرتے ہوئے سرپنچ کا چناؤ میں حصہ لینے کا الزام ہے۔ اس پر جامع تحقیقات کیلئے یلاریڈی تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی سے شکایت کی گئی۔ مستقر سے تعلق رکھنے والے یشونت پوار، پی رمیش، ایس سی، ایس ٹی، بی سی نمائندوں کے نام سے ایک اعلان جاری کیا۔ سال 2015 ء میں منعقدہ گرام پنچایت انتخابات میں یلاریڈی سرپنچ کا عہدہ ایس سی کیلئے مختص کیا گیا تھا جس میں حصہ لینے کیلئے دیویندر غلط اور جھوٹا ایس سی صداقت نامہ داخل کرکے سرپنچ کے عہدہ اپنے نام کرلیا۔ جبکہ دیویندر بی سی ۔ ڈی کے مستحق ہیں اور ایس سی کا صداقت نامہ حاصل کرکے ایک طرف عوام کو عہدیداروں کو اور حکومت کو دھوکہ دیا ہے۔ جس پر مقامی ایس سی افراد میں برہمی پائی جاتی ہے اور ان میں سے کچھ افراد سرپنچ کے عہدہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ایس سی ایس ٹی کمیشن سے مل کر اصل ایس سی ایس ٹی کے حقدار کے حقوق بچانے کی اپیل کرنے کی بات کی۔ یلاریڈی سرپنچ ایس سی طبقہ میں نہ آنے پر بھی یلاریڈی تحصیل آفس سے 8 مارچ 2013 ء کو ایس سی مالا صداقت نامہ جس کا CGC-34960620 نمبر ہے می سیوا سے جاری کیا گیا جبکہ دوسرے دیویندر کے ذات والوں کو یلاریڈی تحصیل آفس سے بی سی ڈی کا صداقت نامہ جاری کیا گیا تو یہاں پر تحصیل آفس میں کی جارہی بدعنوانی کھلے عام ظاہر ہورہی ہے۔ ایک ہی طبقہ کے دو افراد کو الگ الگ شیڈول ذات کے صداقت نامہ جاری کئے گئے۔ اس طرح تحصیل آفس کے کچھ افراد کی بدعنوانی پر آج ایک غیر مستحق ایس سی صداقت نامہ حاصل کرکے یلاریڈی سرپنچ عہدہ پر فائز ہے۔ اگر ذمہ داران کا یہ حال رہا تو پھر تحفظات کا مقصد کہاں باقی رہا۔ ایس سی افراد سرپنچ دیویندر کے خلاف بعد تحقیقات سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔