ڈاکٹر لکشما ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنے ڈاکٹر ملو روی کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ
جڑچرلہ ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : جڑچرلہ کانگریس کیمپ آفس میں سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر ملو روی نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت انتخابات میں بلا مقابلہ سرپنچوں کے انتخاب کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے من مانی کی جارہی ہے بلامقابلہ سرپنچ کے انتخاب پر 10 لاکھ روپئے حکومت کی جانب سے دئیے جارہے ہیں اس کے بعد جڑچرلہ کے نو منتخبہ رکن اسمبلی سابق وزیر ڈاکٹر لکشما ریڈی بھی اپنے فنڈس سے 10 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کررہے ہیں ۔ یہ اقدام جمہوریت کی خلاف ورزی کے مماثل ہے ۔ اس طرح مواضعات میں سرپنچوں کو بھاری رقم دے کر بلا مقابلہ انتخابات منعقد کرنے کا مقصد کیا باقی رہے گا جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ صرف حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپئے کے اعلان کوئی بھی رکن اسمبلی اپنے ذاتی فنڈس اور 10 لاکھ روپئے دینے پر ان پر سخت کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے پنچایت انتخابات میں بغیر رائے دہی کے رقم کی طاقت پر سرپنچوں کو خریدلینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جمہوریت میں یہ کام سراسر ایک بڑا غلط اقدام قرار دیا ۔ اس موقع پر جناب محمد عبید اللہ کوتوال صدر ضلع کانگریس محبوب نگر ، نتیانندم ، بالا وردھن گوڑ ، ترمل ریڈی ، ملک شاکر ایڈوکیٹ صدر منڈل کانگریس ، جی رینوکاسا ، سرپنچ بادے پلی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔