نظام آباد:18؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی این جی اوز کے صدر گینی گنگارام، سکریٹری کشن و دیگر عہدیداروں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے19؍ اگست کے روز منعقدہ جامع خاندانی سروے کی کامیابی کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے ٹی این جی اوز بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جامع خاندانی سروے کی کامیابی ہر ایک کی ذمہ داری ہے اور یہ سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ملازمین اس کی کامیابی کیلئے عوام کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام کو دئیے گئے وعدوں کی عمل آوری کیلئے یہ کام انجام دیا جارہا ہے لیکن چندافراد اس کے خلاف غلط پروپگنڈہ کررہے ہیںلہذا عوام اس سے مسترد کرتے ہوئے سروے میں سرکاری عہدیداروں کا تعاون کریں۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روس جامع خاندانی سروے کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو مکمل کیا ہے۔