کریم نگر ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سروے ختم ہوچکا ہے مسافرین کی واپسی سفر شروع ہوچکی ہے ۔ کئی ایک ٹیم کی اہم تقریبات میں شرکت کیلئے اپنے اپنے آبائی مقام کو نہ آنے والے خاندان بھی سروے میں اپنے خاندانی معلومات کی فراہمی کیلئے شہر چھوڑ کر گاؤں کی طرف سفر شروع کیا تھا اس موقع پر آر ٹی سی کو زائد بسوں کو چلانا پڑا جس کی وجہ سے آمدنی حاصل ہوئی ۔ منگل کو سروے ختم ہوتے ہی دوبارہ شہروں کی طرف وہ جہاں بھی روزگار یا بچوں کی تعلیم یا کسی اور ضروری کاموں کیلئے حیدرآباد سے گزشتہ ہفتہ 16 اگسٹ سے 18 اگسٹ تک 300 زائد بسوں کو چلایا جاکر 18 ہزار کے قریب کریم نگر بس اسٹیشن پہنچے تھے یہی مسافرین 19 اگسٹ کی آدھی رات سے واپسی کا سفر شروع کیا اس کی وجہ سے کریم نگر آر ٹی سی ریجن قریب 1.20 کروڑ روپیہ کی زائد آمدنی ہوئی ہے ۔ کریم نگر رنجن کو تقریباً 95 لاکھ روپیہ تک آمدنی ہوئی ہے جبکہ 16 سے زائد بسوں کو چلائے جانے کی وجہ سے مزید 1.20 کروڑ روپیہ کی آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔ منگل کے دن سروے کے دن نصف یوم بسوں کو چلایا گیا اس دن 60 لاکھ کا نقصان ہوا تھا جبکہ 1.20 کروڑ روپیہ کی زائد آمنی ہوئی ۔ بہت سارے لوگ آر ٹی سی بسوں میں جگہ نہ ملنے پر خانگی گاڑیوں میں اپنے اپنے مقامات کیلئے سفر کیا ۔ سروے کی وجہ سے بہت سارے خاندان یکجا جمع ہو کر مل پائے جو کبھی کبھی شادی بیاہ کے موقع پر ہی مل پاتے تھے ۔