سرما میں چہرے کو تازگی بخشیں!

اگر جسم خوبصورت اور صحت مند ہوگا تو جلد بھی خوبصورت اور نکھری نکھری ہوگی ۔ اس لئے جلد کو صحت مند رکھنے کیلئے متوازن اور مناسب خوراک استعمال کریں چہرے کا حسن اس وقت ماند پڑ جاتا ہے جب چہرے کی جلد بے رونق ،پھیکی اور کیل مہاسوں سے بھری ہوتی ہے ۔ اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے حواتین عموما مختلف قسم کی کریمیں اور لوشن کا استعمال کرتی ہیں لیکن اگر قدرتی اشیاء کے استعمال سے جلد کی حفاظت کی جائے توجلد کی خوبصورتی دیر پا اور پائیدار ہوگی ۔ موئسچرائزنگ جلد کو نمی پہنچاتا ہے اور یہ جلد کو تروتازہ رکھنے کا اہم ذریعہ ہے ۔ چہرے کی شادابی اور تروتازگی کو برقرار رکھنے کیلئے ماسک نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔یہ چہرے کی جلد کو غذائیت فراہم کرتا ہے ۔ یہ جلد کے مسامات سے میل کچیل نکال کر اسے صاف کرتا ہے اور جھریوں کو دور کرتا ہے ۔ اسی طرح کلینزنگ کو بھی روز مرہ کا حصہ بنالیں ۔ گرد چہرے پر جمع ہوکر جلد کے خراب ہونے اور کیل مہاسوں کا سبب بنتی ہے ۔ اس لئے ہمیشہ گھر سے باہر نکلتے وقت موئسچرائزر ضرور لگائیں ۔