یلاریڈی 22 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی میں پیش آ:ے سرقہ واردات میں منصف مجسٹریٹ مسٹر شیام پرساد نے ملزم کو 20 ماہ جیل کی سزا اور 200 روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ یلاریڈی سب انسپکٹرمسٹر راج شیکھر کی تفصیلات کے مطابق سال 2012 میں منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والی شانتووا نامی اے این ایم آٹو میں جاتے وقت میدک ضلع کے پٹن چیرو کا راجو سارق گھر سے طلائی چین اڑا کر فرار ہوگیا تھا جس پر پولیس نے کیس درج کر کے سارق کو گرفتار کیا ۔ فاضل جج نے اس سارق راجو کو مدد کرنے والا ایک اور فرد چند ماہ قبل ہی خودکشی کرلیا ہے۔