سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) سنتوش نگر کے علاقہ رکھشا پورم کالونی میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں سارقین نے مکان میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ محمد سعید الدین 6 مئی کی شب گرمی کے سبب چھت پر محو خواب تھے کہ دروازہ کھلا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارقین اُن کے مکان میں داخل ہوکر وہاں موجود 12 تولے طلائی زیورات اور 8 ہزار نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔