سرفراز کی شاندار بیاٹنگ ، ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی

دوبئی 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کے جس آل راؤنڈر سے بہتر مظاہرہ کی اُمید کی گئی تھی اُنھوں نے پاکستان کے خلاف ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلے میں ہی آل راؤنڈ مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میان آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا بلکہ کٹر حریف پاکستان کے خلاف ہندوستان کی 40 رنز کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ ہندوستان نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 262/7 اسکور کئے جس میں لوور آرڈر میں خان نے 78 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز بنائے جبکہ دوسرا اعظم ترین اسکور سنجو سامسن نے بنایا جنھوں نے 101 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کو 48.4 اوورس میں 222 رنز پر آل آؤٹ کرنے میں ہوڈا نے 41/5 کے ذریعہ کلیدی رول ادا کیا جبکہ ملند 18 رنز ، عامر غنی 38 رنز اور سرفراز خان نے 3 اوورس میں 10 رنز کے عوض فی کس ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے سرفراز کو پہلے ہی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا جانشین قرار دیا جارہا ہے جنھوں نے آج متاثرکن مظاہرہ کیا۔