سرفراز پاکستانی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے نئے کپتان؟

لاہور ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام )  ورلڈ کپ میں شکست پر انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کے حوالے کرے گی۔ سابق ٹسٹ کرکٹر محسن خان چیف سلیکٹر اور عاقب جاوید کوچ کے مضبوط امیدور بن گئے جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف سرفراز احمد ٹوئنٹی20 کی کپتانی کیلئے مضبوط امیدواربن گئے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کا ذ مہ دار کون ہے اورٹیم کو کیسے جیت کے راستے پر لایا جا سکتا ہے اس پر انکوائری کمیٹی نے تحقیقات اور تجاویز مکمل کر لی ہے۔ امکان ہے کہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان اس حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔