گمبھی راؤ پیٹ۔28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی سی طبقہ سے وابستہ طلباء کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سرسلہ کلکٹریٹ کا گھیراؤ کیا۔ بی سی طلبا تنظیم کی جانب سے یہاں کئے گئے اس احتجاجی دھرنے میں مختلف مقامات کے بی سی طلباء نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بی سی طلباء تنظیم کے صدر کے راوی گوڑ اور ملیال ونئے گوڑ، بی سی طبقہ کے بچوں کو ری ایمبرسمنٹ کے تحت مکمل فیس کی ادائیگی ، 10 ہزار رینک کی شرط کی منسوخی مزید ریاست میں 119 بی سی اقامتی اسکولس کو قائم کرنے، خانگی مدارس میں اور کالجوں میں ان طلباء کو 25% فیس میں رعایت دینے کی مانگ کی۔ اس دھرنے اور کلکٹریٹ کے گھیراؤ کی وجہ کلکٹر آفس کے روبرو ٹریفک کا نظام معطل رہا۔ اس دھرنے میں تنظیم کے قائدین پرکاش، آر رمیش، چندرا کانت، پراوین، سری راملو، ارون گنیش، وینکٹیش وغیرہ موجود تھے۔