کریم نگر میں سابق رکن پارلیمان وی ہنمنت راؤ کی پریس کانفرنس
کریم نگر /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ میں جمہوری نہیں بلکہ ایک خود مختار بادشاہ کی طرح کا نظام رائج ہے ۔ کہکر اے آئی سی سی سکریٹری سابق کریم نگر ضلع جبل میں محروس نریلا کے متاثرین کا انہوں نے حال چال پوچھنے ہمت و حوصلہ دینے ان سے انصاف کئے جانے کا تیقن دلوانے کے بعد آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اے بھومیا کا سڑک حادثہ میں موت ہوجانے پر اس کے خاندانی افراد رشتہ دار غصہ و غم میں آکر شاید ہوسکتا ہے کچھ ریت کی لاریوں کو نقصان پہونچایا ہوگا ۔ آگ لگائی ہوگی اس واقعہ کی خبر ملتے ہی سابقہ سرپنچ بھاگیا وہاں جاکر جانچ کی لاریوں کو جلانے والے کوئی اور تھے بجائے ان کی نشاندہی کی جاکر اصل خاطیوں کو پکڑنے کے اس سلسلے میں دیگر بے قصور جن کا ان لاریوں کو نقصان پہونچنے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا ۔ 8 افراد کو پولیس گرفتار کرتے ہوئے چار دنوں تک بری طرح سے اذیت رسانی کا شکار بنایا گیا کہکر انہوں نے الزام عائد کیا ان تمام گرفتار شدہ بے قصور افراد پر جرم قبول نے کا دباؤ ڈالتے ہوئے تھرڈ ڈگری آزائی زخمیوں کا علاج کرتے ہوئے ادویات دے کر دوبارہ سہ بارہ مارپیٹ کرتے رہے ۔ اس بات کا کسی سے ذکر کرنے پر تم پر مزید مقدمہ دائر کریں گے بلکہ انکاونٹر کردیں گے کہکر دھمکیاں بھی دی ، ڈرایا دھمکایا جارہا ہے کیا یہی فرینڈلی پولیس کا طرز عمل ہے کہکر انہوں نے حکومت سے سوال کیا حکومت کو چاہئے کہ ان پولیس مارپیٹ سے شدید زخمی ہوچکے ہے ۔ ان کا صبح علاج کروائے ان پر 307 سیکشن کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ یہ کس طرح کا قانون ہے کیا انہوں نے کسی کا قتل کیا ہے ۔ کہکر سوال کیا ۔ لاری کے حادثہ میں فوت ہونے والے بھومیا کے خاندان سے کم از کم تحصیلدار آر ڈی او نے ملاقات تک نہیں کی کسی بھی قسم کی مالی مدد نہیں پہونچائی ۔ حادثہ کے شکار لاری ڈرائیور کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ انہیں ووٹ نہ دینے پر ایس سی کمزور طبقات سے بدلہ لینے کی حکومت کی یہ شرمانک سازش ہے ۔ نریلا کے علاقہ میں تاحال اس طرح کے سات حادثہ ہوئے ہیں جس میں پانچ کی موت ہوچکی ہے ۔ روزآنہ زیادہ سے زیادہ ٹرپ مارنے کی حرص میں انتہائی تیزی سے گاڑیاں چلانے میں اس طرح کے حادثات ہو رہے ہیں ۔ روزانہ ایک لاری دیڑھ لاکھ روپئے آمدنی ہوتی ہے ۔ 50 ہزار خرچ ایک لاکھ آمدنی ہو رہی ہے ۔ کے ٹی آر عہدیادروں کو جو بھی حکم دیں ان پر بلاکسی روک ٹوک عمل کیا جارہا ہے ۔ کہکر تنقید کی اور سرسلہ ایس پی کو فوری برطرف کردینا ہوگا کہا ۔