حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں یکم جنوری 2018 کو ہوا کے دباؤ میں کمی رہے گی ۔ جس کے اثر سے ساحلی آندھرا پردیش ، رائلسیما کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، میدک اور کھمم میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا ۔ تلنگانہ کے دیگر اضلاع اور شہر حیدرآباد میں موسم خشک رہے گا ۔ چند مقامات کا درجہ حرارت معمول سے 2 یا 3 ڈگری کم رہے گا ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں صبح کے اوقات کہر رہے گی اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری اور کم سے کم 13 ڈگری سلسیس رہے گا ۔۔