سرخ صندل کی اسمگلنگ ‘ محکمہ جنگلات کے سات ملازمین گرفتار

کڑپہ 27 جون ( پی ٹی آئی ) محکمہ جنگلات کے سات ملازمین کو آج آندھرا پردیش میں گرفتار کرلیا گیا جو مبینہ طور پر سرخ صندل کی اسمگلنگ میں ملوث تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کو کڑپہ پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں تروپتی سے کل رات گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے 9.28 لاکھ روپئے مالیتی سرخ صندل کی لکڑی کا ذخیرہ ضبط کیا گیا ہے ۔