حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو سمجھا جاتا ہے کہ سرجری سے پریشان ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 57 سالہ نرسمہا راؤ راؤ جو بی ایس این ایل کا سبکدوش ملازم تھا ۔ یہ شخص نیو میونسپل کالونی چیتنیہ پوری علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس کی صحت خراب ہوگئی تھی اور وہ پریشان تھا ۔ اس شخص کے لڑکوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا اور ڈاکٹر نے معائنوں کے بعد سرجری کا مشورہ دیا ۔ سرجری سے خوف زدہ راؤ نے تنہائی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔