حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) محکمہ آبرسانی کے ادا شدنی بلوں کے مسئلہ پر دو صارفین کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔ واٹر بورڈ کنزیومر پر پہلی مرتبہ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ۔ ماضی میں کئی مرتبہ صارفین کے چیکس باؤنس ہونے کے باوجود اتنا سخت اقدام نہیں کیا گیا ۔ واٹر بورڈ کے ڈائرکٹر پی ایس سوریا نارائن نے کہا کہ صارفین کی جانب سے جاری کردہ چیک جب کبھی باؤنس ہوتے ہوئے ان کے خلاف قانونی نوٹس جاری کی جاتی تھی ۔ جو صارفین نوٹس کا جواب دیتے اور جرمانہ کے ساتھ بل ادا کرنے کیلئے تیار ہوتے لیکن باعث صارفین قانونی نوٹسوں کا جواب دینے میں ناکام ہوتے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے ۔ اسی طرح رادھا کرشنن نگر کے این پی راؤ اور رامنتاپور کے سید محمد کے خلاف پانی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔واٹر بورڈ نے چیکس باؤنس ہونے کے کیس میں بھی سخت کارروائی شروع کی ہے ۔