سدی پیٹ کے موضع شاکوارم میں مسجد محمدیہ کا آج افتتاح

سدی پیٹ۔ یکم مئی، (ای میل) موضع شاکوارم ورگل منڈل سدی پیٹ ڈسٹرکٹ میںنئی تعمیر کی گئی مسجد’’ مسجد محمدیہ ‘‘ کا افتتاح 3 مئی بروز جمعہ بدست مولانا سید مصباح الدین حسامی عمل میں آئے گا۔ اطراف و اکناف کے مسلمانوں سے مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ متولی مسجد جناب سید غوث کے مطابق افتتاح کے بعد ظہرانہ کا انتظام رہے گا۔