سدی پیٹ ۔ 27 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ڈیویژن میں منعقدہ انسپائر سائنس فیر میں گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم ناصر پورہ سدی پیٹ کے طلباء کا تیار کردہ ماڈل کو ایوارڈ سے نوازا گیا اور ریاست کے سائنس فیر میں پیش کرنے کا انتخاب کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب سدی پیٹ ڈیویژن کے انسپائر ( ایوارڈ ) سائنس فیر میں تقریباً 400 مدارس کے طلباء سائنسی ماڈل کی نمائش کی جس میں گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم ناصرپورہ سدی پیٹ کے طلباء نے جو ماڈل کی نمائش کی اس کو ججس نے ریاستی سطح کے سائنس فیر کیلئے منتخب کیا اور ایوارڈ و توصیف نامہ سے نوازا گیا ۔ واضع رہیکہ محمد فیاض احمد اسکول اسسٹنٹ ( سائنس ٹیچر ) کی زیرنگرانی طالب علم سمر اور ان کے ساتھیوں نے ماڈل تیار کیا ۔ کچرا سے کارآمد اشیاء ، دھاتیں ، ادھاتیں کو علحدہ کرنے کا خود کا مشین تیار کیا ۔ ریاستی وزیر بڑی آبپاشی ٹی ہریش راو اور ایم ایل سی فاروق حسین کے ہاتھوں ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ وزیر موصوف اور ایم ایل سی نے ناصر پورہ اسکول کے ٹیچر و طلباء کی سراہنا کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ۔ ہیڈماسٹر یس شیام پرساد ریڈی نے تمام طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ان کے علاوہ سابق چیرپرسن اسکول ایجوکیشن کمیٹی محمد حبیب الدین اور سابق رکن شہید خان نے طلباء اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریساتی سطح پر ایوارڈ کی توقعات رکھتے ہیں ۔