سدی پیٹ میں حج تربیتی کیمپ کا اہتمام

سدی پیٹ ۔ 20اگست ( ذریعہ فیاکس) جناب محمد یوسف الدین معتمد حج کمیٹی کی اطلاع کے مطابق حج کمیٹی سدی پیٹ کی جانب سے عازمین حج کیلئے دوسری تربیتی کلاس کا انعقاد 26اگست ‘29شوال بمقام مدینہ فنکشن ہال سدی پیٹ ‘بوقت صبح 10.30 بجے عمل میں لایا جائے گا ۔ بصدارت الحاج جناب محمد غوث محی الدین صدر حج کمیٹی سدی پیٹ کریں گے ۔ مہمان خصوصی جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی سدی پیٹ ہوں گے ۔ تربیتی کلاس انجام دینے کیلئے مفتی آصف ندوی حیدرآباد اور جناب عبدالحمید (الحاج) E.O اور الحاج عرفان شریف سپرنٹنڈنٹ حج ہاؤز حیدرآباد شرکت فرمائیں گے ۔ الحاج جناب محمد یوسف الدین صاحب معتمد حج کمیٹی سدی پیٹ ‘ جناب علم سرور صاحب نائب صدر حج کمیٹی ‘عبدالصبور صاحب شریک معتمد حج کمیٹی ‘ الحاج جناب نذیر الدین صاحب خازن حج کمیٹی سدی پیٹ‘ جناب الحاج محمد بصیر الدین اڈوائزری کمیٹی اورجناب محمد حبیب الدین اڈوائیزری کمیٹی ممبران عازمین حج کے انتظامات کی نگرانی کریںگے ۔