سدی پیٹ /29ڈسمبر، ( پریس نوٹ) ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی سدی پیٹ کے زیر اہتمام جلسہ ’’یوم فلاح و بہبود ‘‘ 28 ڈسمبر 3 بجے دن مدینہ فنکشن ہال زیر صدارت محمد عبدالقادر منعقد ہوا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی ایڈیٹر سیاست زاہد علی خان صاحب ،خداد خان صاحب دوبئی ،محمد فاروق حسین ایم ایل سی ،سید مسکین احمد ،عثمان الحاجری ،اعظم صاحب ،ذاکر صاحب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے زاہد علی خان صاحب نے ملت اسلامیہ کی سرگرمیوں کی ستائش کی اور کہا کہ مختلف مقامات پر فلاحی ادارے اپنے اپنے طور پر غریبوں و ناداروں کیلئے اطمینان بخش کام کررہے ہیں لیکن موجودہ حالات میں سب سے اہم کام شادیوں میں ہونے والے اصراف کو روکنا اور شادی کو آسان طریقہ سے انجام دینے کیلئے ذہن سازی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس موضوع پر دبئی میں جلسہ منعقد کرتے ہوئے نوجوانوں کو یکجا کرنے پر خداداد خان صاحب کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہاں موجود تمام نوجوانوں نے سادگی سے شادی کرنے کا عہد کیا ۔ شادیوں میں جھوٹی شان اور سماج میں دکھاوے کیلئے سنگین غلطیوں کے مرتکب ہورہے ہیں اور جو مذہب اسلام میں حرام ہے ’’سود ‘‘پر بھاری قرض لیکر دین و دنیا میں گناہ گار بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ بورڈ تشکیل دیتے ہوئے سادگی سے شادی مہم کیلئے عملی اقدامات بہت جلد شروع کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے بلا سودی بینک کے قیام کے منصوبے کو پنی تائید کرنے کے علاوہ ایک لاکھ روپئے فسکڈ کروانے کا تالیوں کی گونج میںاعلان کیا ۔ محمد فاروق حسین ایم ایل سی نے اپنے خطاب میں ملت اسلامیہ کی سرگرمیوں کو ریاست میں منفرد مثال قرار دیا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا تیقن دیا اور کہا کہ غریب و نادار لڑکیوں کی شادیوں میں دی جانیو الی سرکاری امداد کو 25 ہزار سے 50 ہزار منظور کرنے وزیر اعلی کو ان کا وعدہ یاد دلائیں گے ۔ صدر جلسہ محمد عبدالقادر نے اپنے خطاب میں ملت اسلامیہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اعلان کیا کہ عنقریب بلا سودی بینک قائم کیا جائے گا اور غریبوں اور چھوٹے بیوپاریوں کو قرض دیتے ہوئے انہیں سود خوروں سے آزاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے زاہد علی خان صاحب سے اظہار تشکر کیا کہ وہ اس کیلئے ایک لاکھ روپئے فکسڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہمت افزائی کی ہے ۔ اس کے علاوہ غوث محی الدین نے پچاس ہزار اور عباس صاحب نے 20 ہزار دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ واجد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ سید مسکین احمد نے اپنے خطاب میں روزنامہ سیاست سے اپنی تین دہوں سے وابستگی کا ذکر کیا اور جناب عابد علی خان صاحب مرحوم ،محبوب حسین جگر صاحب مرحوم ،ظہیر الدین علی خان صاحب ،عامر علی خان صاحب اور زاہد علی خان کی مسلمانوں کیلئے تڑپ اور ٹھوس خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور خداداد خاں صاحب کی جانب سے سدی پیٹ کے غریب مسلمانوں کی امداد کیلئے اظہار تشکر کیا ۔ جلسہ کو عثمان الحاجری ،غوث محی الدین زمیندار ، اعظم صاحب ،ذکی صاحب نے بھی مخاطب کیا ۔ مہمانوں کے ہاتھوں چائے کاونٹرس اور گرانڈرس کی تقسیم عمل میں آ:ی ۔ اس متاثر کن جلسہ میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محمد عبداللطیف ،یوسف الدین ،بشیر الدین لاڑلے ، آصف اقبال وغیرہ کی نگرانی میں انتظامات کی نگرانی کی ۔ یوسف الدین کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔