ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کی عہدیداران کو ہدایت
سدی پیٹ ۔ /29 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ میڈیکل کالج کے تعمیری کاموں میں سرعت پیدا کی جائے ۔ جس کی ہدایت سدی پیٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی نے سدی پیٹ اربن کے نواحی علاقہ میں انسان پلی موضع میں 25 ایکڑ 15 گنٹے اراضی میں ميڈیکل کالج کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل انجنیئرنگ شعبہ کے عہدیداروں کو دی ۔ اس موقع پر اراضیات کے مالکین سے بات کرنے کیلئے جوائنٹ کلکٹر پدماکر کو بھی ہدایت دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ وینکٹ رام ریڈی نے اراضیات کے مالکین کو معاوضہ کیلئے بھی بات کرنے کیلئے کہا ۔ اس طرح سدی پیٹ میں تین اسٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے اراضیات کا معائنہ بھی ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی سدی پیٹ رورل منڈل نانچرلہ پلی ناگولہ بنڈہ مقام میں کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جوائنٹ کلکٹر پدماکر ، آر ڈی او متیم ریڈی میڈیکل کالج کے ڈائرکٹر تمل ویرسی ، تحصیل پرمیشور ، ڈپٹی انجنیئر وشواپرساد اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ سدی پیٹ ضلع کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے سی آر اور ریاستی وزیر ہریش راؤ نے میڈیکل کالج کو منظور کروایا جبکہ سدی پیٹ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے یہاں ہر دن مختلف مقامات کے مندوبین تشریف لاتے ہیں اور اسٹیٹ ہائی وے سڑک راجیو راہداری کا آدھا حصہ سدی پیٹ ضلع سے ہے اور ہر دن سڑک سے ہزاروں مسافرین سفر کرتے ہیں ان کے قیام و طعام کیلئے راجیو راہداری سے متصل تین اسٹار تعمیر کیلئے حکومت سے منظوری دی گئی ۔