سدرلینڈ کا تنازعہ میں مداخلت سے انکار

سڈنی ۔4جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے بورڈ اور آسٹریلین کرکٹرز اسوسی ایشن کے درمیان مالی تنازعہ میں مداخلت کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔د وسری جانب فیڈریشن آف انٹر نیشنل کرکٹرز اسوسی ایشن نے مذکورہ تنازعہ پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے اے سی اے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ ایگزیکٹو چیئرمین ٹونی آئرش نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سے مالی تنازعہ پر آسٹریلین کرکٹرز اسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کے ساتھ فیکا کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ بطور کھیل کے اہم اسٹیک ہولڈر کھلاڑی اور ان کی متعلقہ اسوسی ایشنز پروفیشل ازم اور احترام کی حقدار ہیں۔