سدا سیو پیٹ میں پانی کا شدید بحران

سداسیو پیٹ ۔ 11 اگست ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سداسیو پیٹ میں عوام کو ان دنوں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے جبکہ گزشتہ 8 روز سے عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی بند ہوگئی ہے ۔ عوامی نمائندے کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔ بلدی عہدیداروں سے رابطہ کرنے پر عہدیدار اﷲ سے پوچھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اور یہ پہلا موقع ہے کہ بلدی عہدیداروں کو بھی اﷲ یاد آیا ۔ بارش کی کمی کی وجہ سے تمام بورویلوں میں پانی کم ہوگیا ۔ زیرزمین سطح پر پانی کم ہونے کی وجہ سے تقریباً بورویلیں کام کرنا بند کردیا ہے ۔ بلدی عہدیداروں کو کام سے آزادی مل گئی جبکہ عوام کو متبادل انتظامات کے بجائے واٹر ٹینک کے احاطہ میں گپ شپ میں لگے ہوئے ہیں۔ جبکہ عوام میں پینے کے پانی کی سربراہی بند ہوجانے کی وجہ سے سخت برہمی پائی جارہی ہے لوگ اِدھر اُدھر پینے کے پانی کیلئے دوڑ دھوپ کررہے ہیں ۔ سب سے زیادہ درمیانی طبقہ کو سنگین صورتحال سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ دولت مند طبقہ اپنے اپنے مکانات میں ڈالے بورویلس پر اکتفا کرتے ہیں ۔ بلدی عہدیداروں سے ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔