سحر و افطار کے اوقات میں برقی کٹوتی

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 3 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سحر اور افطار کے اوقات میںبرقی کٹوتی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے آج بعد نماز ظہر مسلم نوجوانوں نے روزے کی حالت میں جامع مسجد کے پاس راستہ روکو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ نوجوان جن کی قیادت محمد قطب الدین ، سید نصرت اللہ حسینی ، سید حمایت کررہے تھے مظاہرے کے دوران مخالف حکومت نعرے بازی کی اور کہا کہ ماہ رمضان سے قبل مسلمانوں کی عبادت اور روزوں میں خلل اندازی نہ ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام محکمہ جات کو الاٹ کردیا تھا لیکن اس کے برخلاف اکثر اوقات سحر ، افطار کے علاوہ تراویح کی نماز کے دوران برقی کٹوتی کی جارہی ہے جن کی وجہ ماہ رمضان میں مسلمانوں کو کئی مشکلاتیں پیش آرہی ہیں ۔ مسلم نوجوانوں نے مقامی رکن اسمبلی و وزیر پنچایت راج ، آئی ٹی تارک راما راؤ اور چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کے خلاف بھی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بلند کئے اور پرزور مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد سحر ، افطار اور نماز ترویح کے دوران برقی سربراہی کو باقاعدہ بنائیں اس موقع پر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔