ستنام سنگھ ، امریکی باسکٹ بال کے پہلے ہندوستانی کھلاڑی

نیویارک ۔ 26 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ستنام سنگھ بھامرہ ، امریکہ کے پہلے ہندوستانی باسکٹ بال کھلاڑی کی حیثیت سے آج ایک نئی تاریخ بنائی جب نیشنل باسکٹ بال اسوسی ایشن ( این بی اے ) نے ڈلاس ماورکس کی طرف سے منتخب کئے جانے کے بعد اس ٹیم میں شامل کرلیا۔ پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں دوردراز کے غیرمعروف گاؤں ’بلوکے‘ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ستنام سنگھ بھامرہ جن کا قد 7 فٹ 2انچ ہے این بی اے ڈرافٹ کا 52 واں انتخاب تھے ۔ پنجابی پُتر ستنام نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے امریکہ میں اعلیٰ سطح پر دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے نئی راہیں ہموار ہوں گی ۔