حیدرآباد۔/29ستمبر، ( سیاست نیوز) سب انسپکٹر کے امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ عنبر پیٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ لڑکی کرشنا وینی جو نیو درگا نگر عنبر پیٹ علاقہ کے ساکن شخص نرسمیا کی بیٹی تھی اس لڑکی نے گزشتہ دنوں محکمہ پولیس میں خدمات کی خواہش کرتے ہوئے سب انسپکٹر کا امتحان لکھا تھا جس میں وہ ناکام ہوگئی تھی اور اس ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لے کو خودکشی کرلی، پولیس عنبر پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔