حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر مندا جگنادھم کے بیٹے مندا بھردواج اور اس کے پانچ ساتھیوں کو حالت نشہ میں ملکاجگیری پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو مبینہ طور پر مار پیٹ کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مندا بھردواج کل رات اپنے ساتھیوں 21 سالہ سائی کرشنا ،25 سالہ بالراج ،21 سالہ سائی کمار ،25 سالہ وینو گوپال اور 25 سالہ بی ایس ریڈی ساکن اولڈ ملکاجگیری کے ہمراہ رات دیر گئے شراب نوشی کی ۔ ملکاجگیری پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر سیدلو اور کانسٹیبل رودرا کمار جو نائیٹ ڈیوٹی کے دوران گشت کررہے تھے بھردواج اور اس کے ساتھیوں کو رات دیر گئے سڑک پر دیکھ کر انہیں اپنے مکان لوٹ جانے کا مشورہ دیا ۔ بھردواج اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو گالی گلوچ کی اور بعدازاں انہیں زدوکوب کیا ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کردیا۔