سبکدوشی کا کوئی ارادہ نہیں :مرلی

ممبئی ۔3 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی اوپنر مرلی وجے نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم میں واپسی کا عزم ظاہر کردیا۔ یاد رہے کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹسٹ مقابلوں میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ مرلی وجے نے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ وہ اس وقت تک کھیل کے ساتھ وابستہ رہنا چاہتے ہیں جب تک ان کا جسم انہیں مسابقتی کرکٹ کا بوجھ اٹھانے کی اجازت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کھیل کے حوالے سے کافی مثبت ہیں اور چند چیزوں پر توجہ دیں گے تاکہ ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آسکے۔