دبئی ۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ کھیل سے سبکدوشی کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہیں کیونکہ ٹینس سے الگ ہونے کا انحصار جسمانی طاقت ، کھیل اور سفری معاملات پر ہوگا۔ گزشتہ پانچ سال سے لوگ ان سے سبکدوشی کی بابت استفسار کر رہے ہیں کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ شادی کے بعد انہیں گرہست خاتون ہونا چاہئیں۔ خود انہیں لگتا ہے کہ ان میں کھیل کے مزید چند سال باقی ہیں ، جبکہ وہ ریکارڈز کیلئے نہیں کھیلتی ہیں تاہم ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں گرانڈ سلام حاصل کرنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔