سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے بھی صحت کیلئے کارآمد

٭ بادام کے چھلکے اور ببول کی پھلیوں کے چھلکے اور بیجوں کو جلاکر پیس لیں۔ اس میں تھوڑا نمک ڈال کر منجن کریں۔ اس سے دانتوں کا درد دُور ہوجائے گا۔
٭ انار کے چھلکوں کے دو چمچ پاؤڈر میں دوگنی مقدار میں گڑ ملاکر گولیاں بنالیں، کچھ دن تک استعمال کریں۔ بواسیر میں جلدی آرام ملے گا۔
٭ انار کے چھلکے کو منہ میں رکھ کر چوسنے سے کھانسی ختم ہوجاتی ہے۔
٭ انار کے چھلکے کو باریک پیس کر اس میں دہی ملاکر گاڑھا پیسٹ بناکر بالوں پر ملیں۔ اس سے بال ملائم ہوتے ہیں۔ کدو کے چھلکے کو باریک پیس کر پانی کے ساتھ پینے سے دست میں فائدہ ہوتا ہے۔
٭ پپیتیکے چھلکے کو خوبصورتی میں اضافہ کرنے والا بتایا جاتا ہے۔ جلد پر لگانے سے خشکی دُور ہوتی ہے۔ ایڑیوں پر لگانے سے وہ ملائم ہوتی ہیں۔
٭ کیلے (موز) کے چھلکوں کو ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر پانچ منٹ تک گھسنے سے پمپلس (منہ پر نکلنے والے دانے) دُور ہوجاتے ہیں۔ اس کے چھلکے کو پیسٹ بناکر لگانے سے چہرے پر چمک پیدا ہوتی ہے۔