سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے بھی صحت کیلئے کارآمد

پھل اور سبزیاں کئی طرح کی خوبیوں سے متصف ہوتی ہیں، جسم کے لئے ضروری ہر طرح کے تغذیہ بخش عناصر ان میں ملتے ہیں، اس لئے ڈاکٹر صحت بنانے کے لئے زیادہ مقدار میں ان کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ صرف پھل اور سبزیاں ہی نہیں بلکہ ان کے چھلکے بھی بہت کارآمد اور مفید ہوتے ہیں۔ چھلکوں کا استعمال کرنے سے کئی امراض بھی دُور ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی پھلوں اور سبزیوں کی ان خوبیوں سے بے خبر ہیں تو آیئے جانتے ہیں، ان چھلکوں کی خوبیوں کے بارے میں …
٭ لیمو کا چھلکا جوتے پر رگڑیں اور کچھ دیر تک دھوپ میں رکھ دیں، جوتوں میں چمک آجائے گی۔
٭ لیموں اور سنترے کے چھلکوں کو خشک کرکے خوب باریک پیس کر چورن بناکر دانت پر گھسیں، دانت چمک دار بن جائیں گے۔
٭ آلو کے چھلکے کو چہرے پر رگڑنے سے چہرے پر جھریاں نہیں پڑتی ہیں۔
٭ خربوزے کو چھلکے سمیت کھانے سے قبض دُور ہوتا ہے۔
٭ اگر آپ الماریوں میں کیڑوں سے پریشان ہیں تو وہاں کریلے کا چھلکا رکھ سکتی ہیں۔